ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’شبیہ خراب کرنے کی کوشش‘ جج کیس سے برطرف، ممتا بنرجی پر5 لاکھ روپئے کا جرمانہ

’شبیہ خراب کرنے کی کوشش‘ جج کیس سے برطرف، ممتا بنرجی پر5 لاکھ روپئے کا جرمانہ

Thu, 08 Jul 2021 10:56:45    S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کوشک چندا نے ممتا بنرجی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ جج کی شبیہ کو بدنام کرنا یہ ایک سوچی سمجھی چال ہے-جسٹس کوشک چندا نے نندی گرام حلقہ میں سبھیندو ادھیکاری کی فتح کو چیلنج کرنے والی ممتا بنرجی کی درخواست پرسماعت سے خود کو الگ کرلیا تھا- ممتا بنرجی نے جسٹس کوشک چندا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ وہ ہائی کورٹ کا جج مقرر ہونے سے پہلے بی جے پی سے وابستہ تھے-

جسٹس کوشک چندا نے یہ بھی کہا کہ اس کیس کی سماعت سے پہلے ہی میرے فیصلے کو متاثر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی-واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی عرضی پرکسی اور جج کے ذریعہ سماعت ہوگی - ممتا بنرجی نے نندی گرام سیٹ سے بی جے پی کے سبھیندو ادھیکاری کی جیت کے خلاف درخواست دائر کی ہے- ابھی یہ کیس جسٹس کوشک چندا کو دیا گیا ہے- چیف جسٹس کو وزیر اعلیٰ کے وکیل کی طرف سے لکھے گئے خط میں ممتا بنرجی کی اس اپیل کے پیچھے دو وجوہات بتائی گئیں -پہلی وجہ یہ ہے کہ یہ ایسی رپورٹ ہے کہ جسٹس چندا اس سے قبل بی جے پی سے وابستہ تھے، ممتا بنرجی نے کہا کہ تعصب کا اندیشہ ہے-اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپریل میں انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے جسٹس چندا کی تصدیق پر بھی اعتراض کیا تھا - انہوں نے کہا تھا کہ انصاف نہ صرف ہونا چاہئے بلکہ ہوتے ہوئے دکھائی بھی دیناچاہئے-نیز انہوں نے عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے پر زور دیا تھا-


Share: